برطانوی کمپنی کا خلاء میں ادویات بنانے کا منصوبہ

ادویات بنانے کی آزمائش انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن میں ہوگی


ویب ڈیسک July 24, 2024

برطانوی خلائی ایجنسی (یو کے ایس اے) نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے اندر ادویات بنانے کی آزمائش کے لیے نئی ٹیکنالوجیز وضع کرنے کے حوالے سے BiologIC ٹیکنالوجیز کے ساتھ اشتراک کر لیا۔

BiologIC کے مطابق خلاء کے سخت ماحول میں مضبوط، پھیلے ہوئے اور جزوی طور پر خودکار بائیو پروسیسنگ انفرا اسٹرکچر کی ضرورت ہے۔

کمپنی کا کہنا تھا کہ اس نے مائیکرو گریویٹی میں کام کرنے والا ایک درست بائیوپروسیسنگ پلیٹ فارم بنایا ہے۔

یو کے ایس اے اور BiologICایک ایسی ترتیب کے ساتھ بائیو پروسیسنگ پلیٹ فارم بنانے کا ارادہ رکھتی ہیں جو زمین کے نچلے مدار اور خلائی ماحول کی مائیکرو گریویٹی میں کام کر سکے۔

خلائی بائیو مینوفیچرنگ دنیا بھر کے ممالک کے لیے ایک ضروری لائحہ عمل بن چکا ہے تاکہ خلاء میں انسانی سرگرمیوں کو برقرار رکھا جا سکے اور اس کے لیے بائیو فارماسوٹیکل کمپنیاں مائیکرو گریویٹی ماحول کے تحت نئی تھراپیوٹک اقدار وضع کر رہی ہیں۔

BiologIC خلاء میں اپنی بائیو کمپیوٹر ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے تجربہ کرنے کا ارادہ رکتی ہے۔ بائیو کمپیوٹر مشینوں کی ایک نئی کیٹگری ہے جو کمپیوٹر چپس جیسے مائع بائیو پروسیسنگ چپس سے بنائی گئی ہیں۔

جدید بائیو ٹیکنالوجی انٹرپرائزز فوری طور پر اس ٹیکنالوجی کو اپنانے رہے ہیں تاکہ خلیاتی، جینیاتی، اینٹی باڈی، اے ڈی سی، آر این اے-ایل این پی اور اسٹیم سیل تھراپی پر کام کیا جا سکے۔

برطانوی خلائی ادارے کی جانب سے اس منصوبے میں 8 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں