کراچی اسٹاک ایکسچینج کے سسٹم میں فنی خرابی 2 گھنٹے بعد دور کرلی گئی
کراچی اسٹاک ایکسچینج کے سسٹم میں فنی خرابی 2 گھنٹے بعد درست ہونے کے بعد کاروباری سرگرمیوں کا آغاز ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق علی الصبح کراچی اسٹاک ایکسچینج کے تیکنیکی نظام میں اچانک خرابی پیدا ہوگئی جس کے باعث کاروبار کا آغاز نہ ہوسکا تاہم 2 گھنٹے کی کوششوں کے بعد فنی خراب کو دور کرلیا گیا جس کے بعد ایک مرتبہ پھر کاروباری سرگرمیوں کا آغاز ہوگیا ہے۔ دوسری جانب رمضان المبارک میں ٹریڈنگ کا آغاز سوا 9 بجے شروع ہوتا ہے تاہم تاخیر سے شروع ہونے والی ٹریڈنگ کو دیکھتے ہوئے اب کاروباری سرگرمیوں 2 بجے کے بجائے دوپہر 3 بجے تک جاری رہیں گی۔
واضح رہے کہ کراچی اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 29 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرچکا ہے اور سسٹم میں فنی خرابی کے باعث کاروباری سرگرمیوں میں شدید مندی کا خدشہ پیدا ہوگیا تھا۔