پی ڈبلیو ڈی کی تحلیل وزیراعظم ہاؤس کی مینٹیننس کی ذمہ داری سی ڈی اے کو سونپ دی گئی

مینڈیٹ کی منتقلی کے لیے 15دن کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی گئی ہے، وزیراعظم ہاؤس سے نوٹیفکیشن جاری


ویب ڈیسک July 23, 2024
وزیراعظم ہاؤس سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا—فوٹو: فائل

وفاقی حکومت کی جانب سے پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ (پی ڈبلیو ڈی) کی تحلیل کے فیصلے کے بعد وزیراعظم ہاؤس اور وزیراعظم اسٹاف کالونی کی مینٹیننس کی ذمہ داری کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو سونپ دی گئی۔

وزیراعظم ہاؤس سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق وزیراعظم ہاؤس کی مینٹیننس کی ذمہ داری سی ڈی اے کو سونپ دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم ہاؤس اور وزیراعظم اسٹاف کالونی کی مینٹیننس اب سی ڈی اے کی ذمہ داری ہو گی اور مینڈیٹ کی منتقلی کے لیے 15دن کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں