سمندر میں ڈوب کر تین شہریوں کی ہلاکت پر ایس ایچ اوز کے خلاف کارروائی کی ہدایت

کراچی پولیس چیف نے تین شہریوں کی ہلاکت کا نوٹس لے کر کارروائی کی ہدایت کردی

فوٹو فائل

کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے سمندر میں نہاتے ہوئے خاتون سمیت 3 افراد کے ڈوب کر جاں بحق ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ایس ایچ اوز کے خلاف محکمانہ کارروائی کی ہدایت کردی۔

ترجمان کراچی پولیس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کراچی پولیس چیف نے ٹرٹل بیچ ہاکس بے اور سی ویو میں 3 افرد کے ڈوب کر ہلاک ہونے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ایس ایچ اوز کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لانے کا حکم جاری کر دیا۔


ترجمان کے مطابق کراچی پولیس چیف نے کہا ہے کہ حکومت سندھ کی جانب سے سمندر میں نہانے پر عائد پابندی دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ پولیس ترجمان کے مطابق سی ویو ، منوڑہ اور ہاکس بے کے سمندر میں کسی بھی شخص کے ڈوب کر جاں بحق ہونے کی صورت میں متعلقہ ایس ایچ او اور ڈی ایس پی کے خلاف بھی سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

پولیس ترجمان کی جانب سے متعلقہ ایس ایچ اوز اور ڈی ایس پیز کے خلاف محکمانہ کارروائی کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا تاہم کراچی پولیس چیف کے نوٹس لینے کے حوالے اعلامیہ ضرور جاری کر دیا گیا۔
Load Next Story

@media only screen and (max-width: 1024px) { div#google_ads_iframe_\/11952262\/express-sports-story-1_0__container__ { margin-bottom: 15px; } }