فضول ہارن بجانے والوں سے تنگ رکشہ ڈرائیور کا دلچسپ سوال

ایک ہفتے قبل کی گئی پوسٹ کو بڑی تعداد میں لائکس اور کمنٹس موصول ہوئے


ویب ڈیسک July 24, 2024

سڑک پر ٹریفک میں پھنسے ہونے کے دوران ہارن کا بلا تعطل بجایا جانا ایک عام سی بات ہے۔ تاہم، بھارت میں ایک رکشا ڈرائیور نے اس شور شرابے سے نمٹنے کے لیے انتہائی تخلیقی طریقہ اختیار کیا ہے۔

انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ایک تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک رکشا ڈرائیور نے ٹریفک میں پھنسے ہونے کے دوران گاڑیوں کے بلا تعطل ہارن بجائے جانے سے نمٹنے کےلیے اپنے رکشے کی پشت پر مشہور ٹی وی شو کون بنے گا کروڑ پتی کے طر پر ایک سوال پرنٹ کر کے لگایا ہے۔

رکشے والے نے پرنٹ کیے گئے سوال میں لکھا 'ٹریفک میں ہارن بجانے سے کیا ہوتا ہے؟'

اس طنزیہ سوال میں پروگرام کی طرز پر چار آپشن بھی دیے گئے۔

چار آپشنز میں یہ جوابات شامل تھے: پہلا، لائٹ جلدی گرین ہوتی ہے۔ دوسرا، سڑک چوڑی ہوجاتی ہے۔ تیسرا، گاڑی اڑنے لگتی ہے اور چوتھا، کچھ نہیں۔

ایک ہفتے قبل کی گئی پوسٹ کو بڑی تعداد میں لائکس اور کمنٹس موصول ہوئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں