کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی کے بعد موسم خوشگوار

48 گھنٹوں میں کراچی میں موسم جزوی طور پر ابر آلود اور بوندا باندی کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

بوندا باندی کے باعث سڑکوں پر ہونے والی پھلسن سے کئی موٹر سائیکل سوار زخمی ہوگئے ہیں، فوٹو: فائل

شہر کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے ہونے والی بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق نیو کراچی، کریم آباد، سمن آباد، گولیمار، لیاری، رنچھوڑ لائن، برنس روڈ, آئی آئی چندریگر روڈ اور ایم اے جناح روڈ پر صبح سویرے ہلکی بوندا باندی ہوئی جس سے شہر اور گرد و نواح میں گزشتہ کئی روز سے جاری گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے۔ بوندا باندی کے باعث جہاں لوگوں نے سکھ کا سانس لیا ہے وہیں سڑکوں پر ہونے والی پھلسن سے کئی موٹر سائیکل سوار زخمی ہوگئے ہیں، اس کے علاوہ کورنگی کے علاقے بنگالی پاڑا میں مکان کی چھت کا ایک حصہ گرنے سے 4 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران کراچی اور اس کے گرد و نواح کے علاقوں میں موسم جزوی طور پر ابرآلود رہنے کے ساتھ بوندا باندی کا امکان ہے۔
Load Next Story