دی ہنڈرڈ اوول انونسیبلز نے برمنگھم فینکس کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

اوول انونسیبلز نے 90 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر 31 گیندوں پہلے حاصل کیا


ویب ڈیسک July 24, 2024
(تصویر: ای سی بی)

دی ہنڈرڈ کے افتتاحی میچ میں اوول انونسیبلز نے برمنگھم فینکس کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

اوول میں کھیلے گئے ایونٹ کے پہلے میچ میں اوول انونسیبلز نے 90 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر 31 گیندوں پہلے حاصل کیا۔

انونسیبلز کی کی جانب سے کپتان سیم بلنگز ناٹ آؤٹ 31 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ ڈیوڈ ملان 24 رنز بنا کر ناقابلِ شکست پویلین لوٹے۔ ٹوانڈا مُوئیے 23 اور ول جیکس 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

فینکس کی جانب سے دونوں وکٹیں ٹم ساؤتھی نے حاصل کیں۔

اس سے قبل برمنگھم فینکس کی ٹیم ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 81 گیندوں میں 89 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

برمنگھم فینکس کی جانب سے رشی پٹیل 25 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ بینی ہوویل 24، جیکب بیتھیل 22، شان ایبٹ 4، اینیورن ڈونلڈ 1، ڈین موسلے 1، معین علی 1، ٹام ہیم 1، لیام لِیونگسٹون 0، اور ایڈم ملن 0 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

ٹِم ساؤتھی 1 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

اوول انونسیبلز کی جانب سے ایڈم زیمپا نے 20 گیندوں پر 11 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ محمد عامر نے 15 گیندوں پر 7 رنز دے کر 2، ول جیکس نے 10 گیندوں پر 8 رنز دے کر 2 جبکہ ثاقب محمود نے 15 گیندوں پر 25 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ نیتھن سوٹر 16 گیندوں پر 21 رنز دے کر 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں