رواں سال صدقہ فطر اور فدیہ کی شرح 100 روپے فی کس ہوگی مفتی منیب

گندم کے حساب سے فطرہ 100 روپے، جو کے حساب سے فی کس 240 روپے اور کھجور کے حساب سے فی کس فطرہ 1280 روپے ادا کرنا ہوگا۔

رواں سال کفارہ صوم کی رقم ایک لاکھ 53 ہزار 600 روپے ہوگی، مفتی منیب الرحمان فوٹو : فائل

رواں سال گندم کے حساب سے صدقہ فطر اور فدیے کی شرح 100 روپے فی کس رکھی گئی ہے۔



ایکسپریس نیوز کے مطابق مفتی منیب الرحمان کا کہنا ہے کہ رواں سال گندم کے حساب سے فطرہ کی رقم 100 روپے فی کس رکھی گئی ہے جبکہ جو کے حساب سے فی کس فطرہ 240 روپے اور کھجور کے حساب سے فی کس فطرہ 1280 روپے ادا کرنا ہوگا۔ اسی طرح گندم کے حساب سے 30 یوم کا فدیہ 3 ہزار روپے ہوگا جبکہ کھجور کے حساب سے ماہانہ فدیہ 38 ہزار 400 روپے اور جو کے حساب سے فدیہ کی رقم 7 ہزار 200 روپے مقرر کی گئی ہے۔


کفارہ صوم کے حوالے سے مفتی منیب الرحمان کا کہنا تھا کہ کفارہ صوم کی رقم ایک لاکھ 53 ہزار 600 روپے ہے۔ انہوں نے اہل ثروت حضرات کو ہدایت کی ہے کہ وہ فطرہ اور فدیہ اپنی مالی حیثیت کے مطابق ادا کریں ۔

Load Next Story