چین نے حماس اور الفتح سمیت 14 فلسطینی دھڑوں میں صلح کرا دی

معاہدے کے نتیجے میں غزہ جنگ ختم ہونے کے بعد عبوری قومی مصالحتی حکومت بنے گی


ویب ڈیسک July 24, 2024
(فوٹو: سی این این)

چین نے حماس اور الفتح سمیت 14 فلسطینی دھڑوں کے درمیان موجود دوریوں کو ختم کر کے صلح کرا دی

بیجنگ میں تمام دھڑوں کے درمیان تین روزہ مذاکرات کے بعد نیشنل یونٹی معاہدہ ہو گیا، تمام دھڑوں نے معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں

فلسطینی دھڑوں کے درمیان ہونے والے نیشنل یونٹی معاہدے پر چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے کہا کہ معاہدے کے نتیجے میں غزہ جنگ ختم ہونے کے بعد عبوری قومی مصالحتی حکومت بنے گی، جو نئے انتخابات تک حکومت کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین نے ہمیشہ مذاکرت کے ذریعے اندرونی مصالحت کے حصول اور آزاد فلسطینی ریاست کی حمایت کی ہے۔

معاہدے کے حوالے سے حماس کے رہنما موسی ابو مرذوق کا کہنا تھا کہ ہم نے قومی اتفاق کا سفر طے کر لیا ہے، اور ہم سب نے غزہ میں فوری جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے۔

موسی ابو مرذوق نے مزید کہا کہ امدادی کارروائیوں اور تباہ حال غزہ کی تعمیر نو پر تمام دھڑوں نے اتفاق کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں