شارع فیصل پر ناتھا خان پل کا درمیانی حصہ دھنس گیا
سڑک پر اندھیرے کے باعث متاثرہ پل پر کٸی گاڑیوں کے ٹاٸر پھٹ گٸے ہیں
شہر قائد کی مصروف ترین شاہراہ فیصل پر قائم ناتھا خان پل کا درمیانی حصہ دھنس گیا۔
سڑک دھنسنے کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہونے لگی جبکہ ڈرگ روڈ سے اٸیر پورٹ جانے والے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
سڑک پر اندھیرے کے باعث متاثرہ پل پر کٸی گاڑیوں کے ٹاٸر پھٹ گٸے ہیں، ٹریفک پولیس کی جانب سے درمیانے ٹریک کو بند کر دیا گیا ہے۔
شہری کے مطابق متاثرہ سڑک کی مرمت کا کام تاحال شروع نہیں کرایا جا سکا پل کی تعمیر میں ناقص میٹیریل استعمال ہوا اور کٸی گاڑیاں آپس میں ٹکراتے ٹکراتے بچ گٸی ہیں۔