نیوزی لینڈ کے سابق بلے باز لوونسنٹ پر تاحیات پابندی عائد

کیویز بلے باز نے آئی سی سی کو میچ فکسنگ سے متعلق ثبوت مہیا کردیئے اورانگلش کاؤنٹی میں بھی فکسنگ کا اعتراف کرلیا


July 01, 2014
میچ فکسنگ جیسا قدم اٹھا کر غلط کام کیا جس سے کھیل اور ملک کو نقصان پہنچا جس پر شرمندہ ہوں، لوونسنٹ فوٹو؛ فائل

میچ فکسنگ میں ملوث نیوزی لینڈ کے سابق بلے باز لوونسنٹ پر تاحیات پابندی عائد کردی گئی۔


غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کیویز بلے باز نے آئی سی سی کے اینٹی کرپشن سیل میں میچ فکسنگ سے متعلق دستاویزات جمع کرائیں جس میں اعتراف کیا گیا ہے کہ انہوں نے 2008 سے 2012 کے درمیان متعدد میچز میں فکسنگ میں ملوث رہے جبکہ انہوں نے انگلش کاؤنٹی کرکٹ میں بھی میچ فکسنگ کے جرم کا اعتراف کیا۔ اپنی سزا کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میچ فکسنگ نے ان کے سب سے محبوب پیشے کو نقصان پہنچایا جس پر بہت مایوسی ہے اور مداحوں سے معافی کا طلب گار ہوں۔


اپنے اوپر لگائی گئی تاحیات پابندی کے بعد میڈیا کو جاری بیان میں کیویز بلے باز کا کہنا تھا کہ انہوں نے مختلف مواقعوں پر پیسے لے کر فکسنگ کی جس پر وہ شرمندہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میچ فکسنگ جیسا قدم اٹھا کر غلط کام کیا جس سے کھیل اور ملک کو نقصان پہنچا جس پر شرمندہ ہوں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں