نصیبو لال کے کنسرٹ میں بھارتی گلوکارہ سنندا شرما کی انٹری

مجھے نصیبو لال جی سے عشق ہے، بھارتی گلوکارہ


ویب ڈیسک July 24, 2024
فوٹو : اسکرین گریب

پاکستانی میوزک انڈسٹری کی معروف گلوکارہ نصیبو لال کے لائیو کنسرٹ میں بھارتی پنجابی گلوکارہ و اداکارہ سُنندا شرما کی اسٹیج پر انٹری دیکھ کر مداح حیران ہوگئے۔

حال ہی میں نصیو لال نے اپنے انٹرنیشنل مداحوں کے لیے میوزک کنسرٹ کا انعقاد کیا تھا، یہ کنسرٹ برطانیہ میں منعقد ہوا تھا جس میں مداحوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی تھی۔

اس کنسرٹ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر گردش کررہی ہے جس میں گلوکارہ اسٹیج پر پرفارم کررہی ہوتی ہیں کہ اسی دوران، اچانک بھارتی گلوکارہ سُنندا شرما کی انٹری ہوجاتی ہے۔

مزید پڑھیں: بھارتی گلوکارہ سنندا شرما کی نصیبو لال سے ملاقات کی ویڈیو وائرل


سُنندا شرما مداحوں کے درمیان سے نکل کر پُرجوش اندار میں اسٹیج پر آتی ہیں اور لائیو پرفارمنس کے دوران ہی نصیبو لال کے گلے لگ جاتی ہیں۔

نصیبو لال خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سُنندا شرما کی تعریف میں کہتی ہیں کہ یہ بہت ہی اچھی گلوکاری کرتی ہیں اور آج یہ میری حوصلہ افزائی کے لیے یہاں آئی ہیں۔

بھارتی گلوکارہ کہتی ہیں کہ جس طرح کسی لڑکے کو لڑکی سے عشق ہوتا ہے، بالکل اُسی طرح مجھے بھی نصیبو لال جی سے عشق ہے۔

بھارتی گلوکارہ نے مزید کہا کہ مجھے جیسے ہی معلوم ہوا کہ برمنگھم میں نصیبو لال کا کنسرٹ ہورہا ہے تو میں لندن سے بھاگتی ہوئی یہاں آئی کیونکہ یہ میں کنسرٹ چھوڑ نہیں سکتی تھی۔




واضح رہے کہ سنندا شرما نے اپنے گانے 'بلی آکھ' سے موسیقی کی دُنیا میں قدم رکھا تھا جبکہ بالی ووڈ میں اُن کا پہلا گانا 'تیرے نال نچنا' تھا۔

اُن کے مقبول گانوں میں تیرے نال نچنا، میں ممی نو پسند، دوجی وار پیار اور اڑ دی پھراں سمیت دیگر گانے شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں