کراچی میں سمندری ہوائیں بحال گرمی کا زور ٹوٹ گیا

شہر کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا


ویب ڈیسک July 24, 2024
کراچی میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات:فوٹو:فائل

کراچی میں سمندری بحال ہونے سے گرمی کی شدت میں کمی آگئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری ہوائیں مکمل طور پر بحال ہیں۔ ہواؤں کی رفتار 15 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں گلشن اقبال، گلستان جوہر، نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد، نارتھ کراچی اور شارع فیصل پربوندا باندی سے گرمی کا زورٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج مطلع کہیں صاف اور کہیں جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 تا 35 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے۔ آج صبح کم سے کم درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 82 فیصد تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں