پشاور پولیس چوکی پر دہشت گردوں کے حملے میں اہل کار زخمی

پولیس کی جوابی کارروائی میں دہشت گرد فرار ہو گئے


ویب ڈیسک July 24, 2024
(فوٹو: فائل)

پولیس چوکی پر دہشت گردوں کے حملے میں اہل کار زخمی ہوگیا۔


ایس پی ورسک کے مطابق ریگی کے علاقے میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں نے حملہ کیا، جس میں ایک پولیس اہل کار زخمی ہوگیا۔


یہ خبر بھی پڑھیں: پشاور؛ پولیس چوکی پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے اہلکار شہید


بعد ازاں پولیس کی جوابی کارروائی میں دہشت گرد فرار ہو گئے۔


واضح رہے کہ دو روز قبل ہی پشاور کے نواحی علاقے ارمڑ میں چوکی ارنڈو پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہوگیا تھا۔ واقعے میں دہشت گردوں نے اسنائپر گن سے فائر کیے جب کہ جوابی فائرنگ سے دہشتگرد فرار ہوگئے تھے۔ یہ واقعہ رات گئے پیش آیا تھا۔


مزید پڑھیں: مردان؛ پولیس چوکی پر فائرنگ میں اہل کار شہید، 2 زخمی


علاوہ ازیں گزشتہ جمعہ کے روز مردان میں پولیس چوکی پر فائرنگ میں بھی ایک اہل کار شہید اور 2 زخمی ہو گئے تھے۔ تخت بھائی کھنڈرات میں پولیس چوکی پر رات گئے 3 بجے کے قریب فائرنگ ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |