بشریٰ بی بی کی کسی نئے کیس میں گرفتار نہ کرنے کی درخواست پر سماعت

عدالت نے سیکرٹری داخلہ، ایف آئی اے، نیب اور پولیس کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا


ویب ڈیسک July 24, 2024
(فوٹو: فائل)

بشریٰ بی بی کی مقدمات کی تفصیلات اور کسی نئے کیس میں گرفتار نہ کرنے کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔


چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق نے درخواست پر سماعت کی، جس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی جانب سے اپنے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی، کسی نے کیس میں گرفتار نہ کرنے اور متعلقہ عدالت سے رجوع کی اجازت کی استدعا کی۔


عدالت نے سیکرٹری داخلہ، ایف آئی اے، نیب اور پولیس کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا اور کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

تشویشناک صورتحال

Dec 28, 2024 01:16 AM |

چاول کی برآمدات

Dec 28, 2024 01:12 AM |

ملتے جلتے خیالات

Dec 28, 2024 01:08 AM |