لاہور بدلے کی خاطر سہیلی کیساتھ زیادتی کروانے والی ملزمہ گرفتار

ملزمہ یاسمین نے رنجش کی بنا پر اپنے شوہر علی شیر سے مل کر زیادتی کا پلان بنایا، ایس پی ماڈل ٹاؤن


ویب ڈیسک July 24, 2024
فوٹو : ایکسپریس نیوز

کوٹ لکھپت پولیس نے بدلے کی خاطر سہیلی کے ساتھ زیادتی کروانے والی ملزمہ کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمہ کو بھائی کے گھر چوبرجی سے گرفتار کیا گیا، متاثرہ خاتون اور ملزمہ نجی فیکٹری میں کام کرتی تھیں۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن نے بتایا کہ ملزمہ اور متاثرہ خاتون کے درمیان واقعے کے 2 روز قبل فیکٹری میں آپس میں جھگڑا ہوا تھا، ملزمہ یاسمین نے رنجش کی بنا پر اپنے شوہر علی شیر سے مل کر زیادتی کا پلان بنایا۔ ملزمہ کا شوہر بہانے سے خاتون شمشاد بی بی کے کوارٹر میں داخل ہوا اور خاتون سے زیادتی کرنے کے بعد موقع سے فرار ہوگیا۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کے مطابق دیگر ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں جسے جلد گرفتار کر لیا جائے گا، خواتین کا استحصال کرنے والا کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں