بنوں میں مسلح گروہوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع چھاپے و گرفتاریاں جاری

بنوں شہر میں مسلح گروہوں کے ٹھکانوں پر چھاپوں میں درجن سے زائد افراد گرفتار، اسلحہ اور نان کسٹم پیڈ گاڑی برآمد

(فوٹو: فائل)

بنوں میں مسلح گروہوں کے خلاف پولیس نے کریک ڈاؤن شروع کردیا۔ چھاپوں کے دوران گرفتاریاں بھی کی جا رہی ہیں۔



وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی ہدایات اور امن کمیٹی بنوں کے مطالبات پر پولیس نے عمل شروع کر دیا۔ اس سلسلے میں بنوں پولیس نے شہر بھر میں مسلح گروہوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے۔


ابتدائی طور پر ڈسٹرکٹ پولیس بنوں نے شہر میں آپریشن شروع کردیا اور مسلح گروہوں کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں، اس دوران درجن سے زائد مسلح افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور ایک نان کسٹم پیڈ گاڑی برآمد کی گئی ہے۔


ڈی آئی خان بنوں میں پولیس کی کارروائیاں شروع ہونے کے بعد عوام پولیس کے حق میں نعرے بازی کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے ہیں ۔

Load Next Story