جعلی کمپنی کے نام پربیرون ملک بھجوانے والے 2 انسانی اسمگلرز گرفتار

ملزمان نے شکایت کنندہ سے 70 لاکھ روپے بٹورے، ایف آئی اے

دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جار رہے ہیں، ترجمان ایف آئی اے:فوٹو:فائل

اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نے جعلی دستاویزات پر لوگوں کو باہر بھجوانے والے 2 انسانی اسمگلرز کو گرفتارکرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں عمر عاصم اور حارث خان امگرا لمیٹڈ کے نام سے کنسلٹینسی فرم چلا رہے تھے۔ ملزمان کو طارق روڈ سے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان نے جعلی ہیلتھ کئیر فرم ظاہر کر کے شہری کو برطانیہ ملازمت کا ویزا دیا۔


ایف آئی اے کے مطابق ملزمان نے شکایت کنندہ سے مجموعی طور پر 70 لاکھ روپے بٹورے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے جعلی کمپنی کے نام پر مجموعی طور پر 40 شہریوں کو ویزے دئیے۔

چھاپے کے دوران ملزمان سے چیک بکس، اسٹیمپ پیپر، وزیٹنگ کارڈز برآمد کرلئے گئے۔ملزمان سے لیپ ٹاپ، موبائل فون اور متعدد سفری دستاویزات برآمد کر لی گئی۔ ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
Load Next Story