چلتی بس میں بچی کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

بچی کی والدہ نے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی تھی


ویب ڈیسک July 24, 2024
ملزم کو بس اسٹاپ سے گرفتار کرلیا گیا:فوٹو:فائل

دوران سفر بچی کو ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کوبچی کی والدہ کی جانب سے شکایت موصول ہوئی تھی۔ بچی کی والدہ کا کہنا تھا کہ ان کے بچے اپنی نانی کے ساتھ ایبٹ آباد سے چکوال سفر کررہے تھے۔ اس دوران 9 سالہ بچی کی پچھلی سیٹ پر بیٹھا شخص مسلسل بچی کو ہراساں کرتا رہا اور چھوتا رہا۔ بچی کی والدہ نے ملزم کو گرفتار کرنے کی درخواست کرتے ہوئے متعلقہ بس کی لوکیشن بتائی۔

ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے پولیس کو بس کے اگلے اسٹاپ پر بھیج دیا۔ بس کے اسٹاپ پر پہنچنے کے بعد خاتون کی نشاندہی پر ملزم کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی شروع کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں