اسلام آباد ہائی کورٹ نے لاپتا افراد کے کیسز میں لارجر بینچ تشکیل دے دیا
جسٹس محسن سربراہ مقرر، جسٹس طارق اور جسٹس ارباب بینچ کا حصہ ہوں گے، لارجر بینچ 30 جولائی کو سماعت کرے گا
لاپتا افراد کے کیسز میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے لارجر بینچ تشکیل دے دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس محسن اختر کیانی کی سربراہی میں لارجر بینچ تشکیل دیا گیا ہے، جسٹس طارق محمور جہانگیری اور جسٹس ارباب محمد طاہر بھی لارجر بینچ کا حصہ ہوں گے، لارجر بنچ 30 جولائی سے لاپتا افراد کے کیسز کی سماعت کرے گا۔
واضح رہے کہ احمد فرہاد کیس میں جسٹس محسن اختر کیانی نے لاپتا افراد کے کیسز کے لیے لارجر بینچ کی تشکیل تجویز کی تھی۔