وزن گھٹانے والی دوا امراض قلب کے علاج کیلئے بھی منظور

ہفتہ وار سیمگلوٹائڈ انجیکشن سے قلبی امراض میں 20 فیصد کمی واقع ہوئی


ویب ڈیسک July 24, 2024
[فائل-فوٹو]

برطانیہ کے میڈیسن اینڈ ہیلتھ کیئر پراڈکٹس ریگولیٹری نے وزن میں کمی کیلئے معروف دوا Wegovy کو امراض قلب کے علاج میں بھی استعمال کیلئے منظور کرلیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ادارے نے کہا ہے کہ اس دوا سے زیادہ وزن والے لوگوں میں دل کے سنگین مسائل کے خطرے کو بھی کم کیا جا سکتا ہے۔

ویگووی میں سیماگلوٹائیڈ نامی کیمیکل ہوتا ہے جو 26 سے اوپر کے باڈی ماس انڈیکس (BMI) والے لوگوں کا وزن کم کرنے میں معاون ہے۔

اور اب یہ موٹاپے کے کیلئے مخصوص کی گئی ایسی پہلی دوا بن گئی ہے جو دل کے دورے اور فالج کو کنٹرول کرنے کے لیے بھی استعمال کی جائے گی،

17,600 افراد پر کیے گئے ٹرائل نے دکھایا کہ پانچ سال تک ہفتہ وار سیمگلوٹائڈ انجیکشن سے قلبی امراض میں 20 فیصد کمی واقع ہوئی۔

مطالعے کی سرپرستی فارما کمپنی Novo Nordisk نے کی جسے نیو انگلینڈ جرنل آف میڈیسن میں شائع کیا گیا ہے ۔

ریگولیٹری ایجنسی کے ڈپٹی ڈائریکٹر شرلی ہوپر نے کہا کہ یہ علاج دل کی بیماری اور فالج کو روکنے اور ساتھ ساتھ موٹاپے کے سنگین نتائج سے نمٹنے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں