سونے کی عالمی و مقامی قیمتوں میں بڑا اضافہ

فی تولہ سونے کی قیمت 2300روپے بڑھ کر 252800 روپے پر پہنچ گئی


Staff Reporter July 24, 2024
(فوٹو: فائل)

سونے کی عالمی اور مقامی سطح پر قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 22 ڈالر کے اضافے سے 2413 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں اضافے کے سبب مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کے روز فی تولہ سونے کی قیمت 2300روپے بڑھ کر 252800 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 1972روپے بڑھ کر 216735 روپے کی سطح پر آگئی۔

سونے کی قیمتوں میں کمی کے برعکس ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2920روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2503.42روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں