9 مئی کے ملزمان کو ریلیف مل رہا ہے مریم اورنگزیب

یہ ریاست کو نہیں مانتے اس لیے ریاستی اداروں پرحملہ آور ہوتے ہیں، سینئر صوبائی وزیر پنجاب


ویب ڈیسک July 24, 2024
بانی پی ٹی آئی نے اعتراف کرلیا 9 مئی کی کال انہوں نے دی تھی،مریم اورنگزیب:فوٹو:فائل

پنجاب کی سینئر وزیر اور ن لیگ کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے ملزمان کو ریلیف مل رہا ہے۔

مریم اورنگزیب نے لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ اگر 9 مئی کے ذمہ داروں پر پاکستان کا آئین اور قانون لاگو نہیں ہوتا تو پھر کسی شخص پربھی قانون لاگو نہیں ہوتا۔ چئیرمین پی ٹی آئی نے اعتراف کرلیا ہے کہ میں بھی ڈیجیٹل دہشت گرد ہوں۔

سینئر وزیر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ یہ ریاست کو مانتے ہی نہیں اس لیے ریاستی اداروں پر حملہ آور ہوتے ہیں۔ سیاست کو اس گند سے صاف کرنا پڑے گا۔ اعلیٰ عدلیہ سے گزارش کرتی ہوں کہ آپ کو مجرم کو سزا دینا پڑے گی ورنہ کل دہشت گردوں کو بھی سرٹیفکیٹ دینا پڑے گا۔ یہ معاملہ سیاسی نہیں ریاستی ہے۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے اعتراف کیا کہ 9 مئی کی کال میں نے دی تھی۔ اس کے ثبوت عوام نے ٹی وی اسکرین پر دیکھے۔ ایک شخص نے 2014 میں ریاستی چڑھائی کی ملک پر حملہ کیا۔ ملک کو جلانے کی تاریخیں دی جاتی رہیں۔ ہم نے کبھی جنگی حالات میں پی ٹی وی کی ٹرانسمیشن بند نہیں دیکھیں۔ یہ منصوبہ بندی کے تحت 2014 سےریاستی اداروں پرحملے کررہے ہیں۔ اب ان کو سزا دینے کا وقت ہے۔ انتشاری ٹولہ تیز ہوگیا ہے کیونکہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہورہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

تشویشناک صورتحال

Dec 28, 2024 01:16 AM |

چاول کی برآمدات

Dec 28, 2024 01:12 AM |

ملتے جلتے خیالات

Dec 28, 2024 01:08 AM |