پانی کے غیر قانونی کنکشنز کیخلاف درخواست پر ایم ڈی واٹر بورڈ کو نوٹس

ویڈیو اور تصویروں کی شکل میں ثبوت موجود ہیں، وکیل


کورٹ رپورٹر July 24, 2024
ویڈیو اور تصویروں کی شکل میں ثبوت موجود ہیں، وکیل

سندھ ہائیکورٹ نے کراچی میں صاف پانی کی غیر منصفانہ تقسیم اور غیر قانونی کنکشنز فراہم کرنے کیخلاف درخواست پر ایم ڈی کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اور دیگر کو نوٹس جاری کردیے۔

ہائیکورٹ میں ناظم آباد کے علاقے سے بلدیہ کالونی کو غیر قانونی پانی کا کنکشن فراہم کرنے کیخلاف ٹاؤن چیئرمین کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

درخواستگزار کے وکیل عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے کہا کہ واٹر بورڈ نے غیر قانونی طور پر ناظم آباد سے 15 انچ قطر کا کنکشن فراہم کردیا۔ بلدیہ ٹاؤن کو غیر قانونی پانی کا کنکشن دینے سے ناظم آباد کے علاقوں میں پانی کا بحران پیدا ہوگیا ہے۔ واٹر بورڈ کو غیر قانونی پانی کا کنکشن منقطع کرنے کا حکم دیا جائے۔

جسٹس ارشد حسین نے ریمارکس دیے کہ کیسے پتہ چلے گا ناظم آباد سے بلدیہ کالونی کو پانی کا کنکشن فراہم کردیا گیا ہے۔

عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے کہا کہ ویڈیو اور تصویروں کی شکل میں ثبوت موجود ہیں۔ منتخب چئیرمین ناظم آباد نے واٹر بورڈ سے درخواست کی تھی، مگر اس کے باوجود غیر قانونی کنکشن منقطع نہیں کیا گیا۔

عدالت نے ایم ڈی کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے 20 اگست کو جواب طلب کرلیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں