بلاول کا میانمار میں تین پاکستانی نوجوانوں کے اغوا کا نوٹس

متعلقہ حکام سے بازیابی اور وطن واپسی کے لیے اقدامات کا مطالبہ


Staff Reporter July 24, 2024
متعلقہ حکام سے بازیابی اور وطن واپسی کے لیے اقدامات کا مطالبہ

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے میانمار میں تین پاکستانی نوجوانوں کے مبینہ اغوا کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام پر زور دیا ہے کہ وہ ان کی بازیابی اور وطن واپسی کے لیے اقدامات کریں۔

میڈیا سیل بلاول ہاؤس سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق پی پی پی چیئرمین نے زور دیا ہے کہ حیدرآباد کے تین لڑکوں کاشف حسین، فراز خان اور شہروز خان کی تلاش اور بازیابی کے لئے دفتر خارجہ سفارتی چینلز کو بروئے کار لائے۔

انہوں نے کہا کہ مذکورہ نوجوان تھائی لینڈ گئے تھے، جہاں سے انہیں مبینہ طور پر میانمار لے جایا گیا تھا اور یرغمال بنایا گیا تھا۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مغوی نوجوانوں کےخاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ پاکستان پیپلز پارٹی مذکورہ مغویوں کی بازیابی کے لئے تمام متعلقہ فورمز پر آواز اٹھائے گی۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر دفتر خارجہ سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے 3 نوجوانوں کو جبری طورپر میانمار سے اغوا کیاگیا جوکہ انتہائی تکلیف دہ بات ہے، وفاقی حکومت سفارتی تعلقات کو بروئے کار لاتے ہوئے مغویوں کی فوری بازیابی یقینی بنائے، نوجوانوں پر تشدد کیا گیا ،جس کی شدید مذمت کرتا ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں