اسلام آباد ہائیکورٹ پی ٹی آئی جلسے کا اجازت نامہ واپس لینے کا حکم کالعدم قرار

انتظامیہ معقول وجوہات بتائے،این او سی واپس لینے سے قبل چیف کمشنر نے پی ٹی آئی کو آگاہ نہیں کیا، اسلام آباد ہائی کورٹ


ویب ڈیسک July 24, 2024
(فوٹو : فائل)

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے جلسے کا اجازت نامہ واپس لینے کا چیف کمشنر کا حکم کالعدم قرار دیتے ہوئے تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق یہ فیصلہ ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کی درخواست پر سماعتوں کے بعد سنایا ہے۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے پانچ صفحات کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا جس میں عدالت نے 5 جولائی کا چیف کمشنر کا این او سی واپس لینے کا حکم کالعدم قرار دے دیا۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی جلسہ کے این او سی کی درخواست اسلام آباد انتظامیہ کے سامنے زیر التوا تصور ہوگی، اسلام آباد انتظامیہ قانون کے مطابق اور وجوہات کے ساتھ درخواست پر فیصلہ کرے، 5 جولائی کے آرڈر کے مطابق محرم میں لا اینڈ آرڈر صورت کی وجہ سے این او سی واپس لیا گیا، این او سی واپس لینے سے پہلے چیف کمشنر نے پی ٹی آئی کے کسی نمائندے کو آگاہ نہیں کیا۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے چیف کمشنر کے آرڈر کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کر رکھی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |