سندھ حکومت کا صارم برنی ٹرسٹ کو تحویل میں لینے کا فیصلہ
کراچی میں موجود صارم برنی یتیم خانے کے معاملات سندھ حکومت کا محکمہ سوشل ویلفیئر دیکھے گا، نوٹیفکیشن جاری
بیرون ملک بچے اسمگل کرنے کا معاملہ سامنے آنے کے بعد سندھ حکومت نے صارم برنی ٹرسٹ کے گرد گھیرا مزید تنگ کردیا۔
سندھ حکومت نے ایف آٸی اے کی درخواست پر صارم برنی ٹرسٹ کے معاملات اپنے ہاتھ میں لینے کا فیصلہ کرلیا۔
ایف آٸی اے نے سندھ حکومت کو امریکا سمیت دیگر ملکوں میں صارم برنی کی طرف سے بچے اسمگلنگ کیس کے تحت مراسلہ لکھا تھا۔
کراچی میں موجود صارم برنی یتیم خانے کے معاملات سندھ حکومت کا محکمہ سوشل ویلفیئر خود دیکھے گا، اس سلسلے میں ڈی جی محکمہ سوشل ویلفیئر نے حکم نامہ جاری کردیا ہے۔
صارم برنی پر پاکستان سے امریکا میں بچوں کی اسمگلنگ کا الزام ہے، امریکی قونصل خانے کی درخواست پر صارم برنی کو امریکا سے واپسی پر 5 جون کو ایف آٸی اے نے کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار کیا تھا تاحال صارم برنی ایف آٸی اے کی تحویل میں ہیں۔