’تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے‘ رابی پیرزادہ کا خلیل الرحمان قمر واقعہ پر ردعمل

گرفتار ملزمہ آمنہ عروج پروفیشنل نہیں ہے اور اگر وہ پیشہ ور ہوتی تو خلیل الرحمان زندہ نہیں بچتے، انفلوئنسر

فوٹو : ویب ڈیسک

سوشل میڈیا انفلوئنسر اور سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ نے ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کے اغواء پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے۔

ایک ویڈیو پیغام میں ان کا کہنا تھا گرفتار ملزمہ آمنہ عروج پروفیشنل مجرمہ نہیں ہے اور اگر وہ پیشہ ور ہوتی تو خلیل الرحمان زندہ نہیں بچتے۔


رابی پیرزادہ نے کہا کہ جو غلط ہوا اس کی مذمت کرنی چاہئے لیکن اس معاملے میں خلیل الرحمان قمر کی بھی غلطی ہے جس کی وجہ سے ان کے ساتھ یہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ کا معاملہ، پولیس تفتیش میں نئے انکشافات

انہوں نے کہا کہ گرفتار ملزمہ پر سارا ملبہ ڈالنا درست نہیں ہے، جرم چاہے مرد نے کیا ہو یا عورت نے دونوں کو برابر سزا ملنی چاہئے۔
Load Next Story