موت کی خبریں جھوٹی ہیں جوبائیڈن منظرعام پر آگئے
میں خود کو بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں، صدر جوبائیڈن
کورونا میں مبتلا امریکی صدر جوبائیڈن صحتیابی کے بعد منظر عام پر آگئے اور حکومتی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر 81 سالہ جوبائیڈن وائٹ ہاؤس پہنچ گئے جس سے ان کے انتقال کرجانے کی افواہیں دم توڑ گئیں۔ سوشل میڈیا پر ان کی غیر حاضری پر where is joe ٹاپ ٹرینڈ رہا تھا۔
ڈیموکریٹس کے حامیوں کا کہنا تھا کہ امریکی صدر جوبائیڈن کی یہ غیر حاضری کورونا ٹیسٹ کے مثبت آنے کی وجہ سے تھی اور جیسے یہ ٹیسٹ منفی آیا۔ صدر جوبائیڈن منظر عام پر آگئے۔
امریکی حکام کا بھی کہنا ہے کہ صدر جوبائیڈن نے کورونا میں مبتلا ہونے کی وجہ سے ریاست ڈیلاویئر میں 5 روز اپنے گھر میں خود کو قرنطینہ کیے رکھا۔
امریکی صدر جوبائیڈن جو اب صدارتی ریس دستبردار ہوچکے ہیں اور ان کی جگہ حریف امیدوار ٹرمپ کا مقابلے کرنے کے لیے کملا ہیرس اب ڈیموکریٹس کی امیدوار ہیں۔
جوبائیڈن نے وائٹ ہاؤس پہنچے پر مختصر گفتگو میں کہا کہ وہ خود کو بہت بہتر محسوس کر رہے ہیں۔