نیتن یاہو کی امریکا آمد پر یہودی تنظیم کا کیپٹل ہل میں احتجاج 200 مظاہرین گرفتار

جیوش وائس فار پیس نامی یہودی تنظیم کے مظاہرین کا غزہ میں فوری جنگ بندی، اسرائیل کو اسلحے کی فراہمی روکنے کا مطالبہ

فوٹو ایسوسی ایٹ پریس

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی امریکا آمد کے خلاف احتجاج کرنے والے فلسطین کے حامی یہودی مظاہرین کیپٹل ہل کی عمارت میں داخل ہوئے، 200 سے زائد مظاہرین کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو امریکا کے دورے پر پہنچے ہیں، جن کی آمد کا سُن کر مختلف تنظیموں اور فلسطین کے حامی یہودیوں نے مظاہروں کا اعلان کیا تھا۔

نیتن یاہو کی امریکا آمد کے خلاف فلسطین کے حامی یہودی کیپیٹل ہل کی عمارت میں گھس گئے، مظاہرین نے اسرائیل کو اسلحے کی فراہمی روکنے اور غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

پولیس نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی آمد کے موقع پر احتجاج کرنے والے 200 افراد کو حراست میں لے لیا۔


کینن ہاؤس آفس کی عمارت کے باہر جیوش وائس فار پیس نامی یہودی تنظیم نے کیا۔

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے قانون سازوں سے خطاب کرنے سے ایک روز قبل کانگریس کی عمارت میں یہودی تنظیم نے احتجاج کیا۔

امریکی کیپیٹل پولیس نے کہا کہ انہوں نے گرفتاریاں شروع ہونے سے قبل فلسطینیوں کے حق میں نعرے لگانے والے مظاہرین کو خبردار کیا تھا کہ عمارت میں مظاہرہ کرنا غیر قانونی ہے اور اس پر اُن کے خلاف کارروائی ہوگی۔

عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی صدرجو بائیڈن اسرائیلی وزیراعظم سے جمعرات کو ملاقات کریں گے جبکہ سابق صدر ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم کی ملاقات بھی جمعہ کو ہوگی۔
Load Next Story