جسٹن بیبر کی اہلیہ ہیلی نے طلاق کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی

دونوں کی شادی 2018 میں ہوئی تھی اور شادی کے 6 سال بعد ان کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع ہے


ویب ڈیسک July 24, 2024
فوٹو : انسٹاگرام

ایک تازہ انٹرویو میں ہیلی بیبر نے کہا کہ لوگوں نے انہیں پہلے دن سے نشانے پر رکھا ہوا ہے کہ ان کا رشتہ ٹوٹ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں میں یہ بات پھیلائی گئیں کہ وہ ایک دوسرے سے نفرت کرتے ہیں اور ان کی طلاق ہو رہی ہے۔

ہیلی بیبر نے کہا کہ وہ اپنے حاملہ ہونے کی خبر آخری دن تک چھپا سکتی تھی لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا اور وہ دونوں بہت خوش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ محسوس کرتی تھیں کہ وہ ایک بڑے راز کو چھپا رہی ہیں اور وہ اپنی زندگی گزارنے کی آزادی چاہتی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں : جسٹن بیبر اور اہلیہ کے ہاں شادی کے 6 سال بعد پہلے بچے کی پیدائش متوقع

یاد رہے کہ جسٹن بیبر اور ہیلی بیبر کی شادی 2018 میں ہوئی تھی اور شادی کے 6 سال بعد ان کے ہاں بچے کی آمد متوقع ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |