لارنس بشنوئی مجھے اور میرے خاندان کو ختم کرنا چاہتا ہے سلمان خان

اداکار کا بیان ممبئی پولیس کی جانب سے اس واقعہ کے سلسلے میں عدالت میں دائر چارج شیٹ کا حصہ ہے


ویب ڈیسک July 24, 2024
سلمان خان کی رہائش گاہ پر 14 اپریل کی صبح 5 بجے فائرنگ ہوئی تھی : فوٹو : فائل

بالی وڈ اداکار سلمان خان نے پولیس کو بتایا ہے کہ ان کا ماننا ہے کہ لارنس بشنوئی گینگ نے رواں سال اپریل میں ممبئی میں ان کی رہائش گاہ پر فائرنگ کی تھی جس کا مقصد انہیں اور ان کے اہل خانہ کو قتل کرنا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار کا بیان ممبئی پولیس کی جانب سے اس واقعہ کے سلسلے میں عدالت میں دائر چارج شیٹ کا حصہ ہے۔

سلمان خان نے پولیس کو بتایا کہ انہوں نے 14 اپریل کی صبح گلیکسی اپارٹمنٹس میں اپنی رہائش گاہ پر سوتے ہوئے پٹاخوں جیسی آواز سنی۔

یہ بھی پڑھیں : ایٹلی کمار کی سلمان خان اور رجنی کانت کے ساتھ ایکشن فلم بنانے کی تیاریاں

اداکار کے مطابق انہیں پولیس باڈی گارڈ نے صبح تقریبا 4.55 بجے بتایا کہ موٹر سائیکل پر سوار دو افراد نے پہلی منزل کی بالکونی پر فائرنگ کی ہے۔

سلمان خان نے کہا کہ اس سے پہلے بھی انہیں اور ان کے اہل خانہ پر حملہ کرنے کی کوشش کی گئی تھی اور ان کے باڈی گارڈ نے باندرہ پولیس اسٹیشن میں فائرنگ کے بارے میں شکایت درج کرائی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : سلمان خان کو ویڈیو پیغام میں دھمکی دینے والا شخص گرفتار

بیان میں کہا گیا ہے کہ اداکار کو بعد میں پتہ چلا کہ گینگسٹر لارنس بشنوئی اور اس کے بھائی انمول بشنوئی نے ایک فیس بک پوسٹ میں حملے کا اعتراف کیا ہے اور حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں