پیرس اولمپکس میں فٹبال کا پہلا میچ ہی ہنگامہ آرائی کی نذر

مراکش نے ارجنٹائن کی مضبوط ٹیم کو 1-2 سے شکست دے کر دنیا کو ششدر کردیا

فوٹو: عالمی میڈیا

پیرس اولمپکس میں فٹبال کا پہلا میچ ہی ہنگامہ آرائی کی نذر ہوگیا۔

33 ویں پیرس اولمپک گیمز 2024 کا باقاعدہ اغاز جمعے سے ہو رہا ہے لیکن کھیلوں کے مقابلے بدھ سے شروع ہوگئے، اولمپک گیمز کا آغاز مردوں کے فٹبال ٹورنامنٹ سے ہوا لیکن پہلا میچ ہی ہنگامہ آرائی کی نذر ہوگیا۔

گروپ بی میں مراکش نے حیرت انگیز کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ارجنٹائن کی مضبوط ٹیم کو 1-2 سے شکست دے کر دنیا کو ششدر کرکے رکھ دیا تاہم اس میچ کو مکمل ہونے میں 4 گھنٹے لگے۔


مزید پڑھیں: پیرس اولمپک گیمز 2024؛ فٹبال ایونٹ کا کل آغاز، افتتاحی تقریب جمعے کو سجے گی

دوران میچ انجری ٹائم کے 16 ویں منٹ میں مقابلہ 2-2 سے برابر ہونے کے بعد تماشائیوں نے ہنگامہ برپا کردیا۔

بعد ازاں وی اے آر کے فیصلہ سے قبل کھلاڑیوں کو میدان سے باہر لے جایا گیا اور پھر اسٹینڈز کو تماشائیوں سے خالی کرالیا گیا۔

آخری 3 منٹ کا میچ تماشائیوں کے بغیر مکمل ہوا، میچ جیتنے کے بعد فاتح ٹیم خالی گراؤنڈ میں بھرپور جشن مناتی نظر آئی۔
Load Next Story