واٹربورڈ کا پمپنگ اسٹیشنوں پربجلی کی معطلی کا دعویٰ جھوٹا اور بے بنیاد ہے کے الیکٹرک

واٹر بورڈ کے تمام پمپنگ اسٹیشنز پر بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے،ترجمان کے الیکٹرک


ویب ڈیسک July 01, 2014
کچھ لوگ واٹربورڈ کی نااہل انتظامیہ کو بچانے کیلئے غلط بیانات دے رہے ہیں، کے الیکٹرک،فوٹو:فائل

کے الیکٹرک نے واٹر بورڈ کی جانب سے پمپنگ اسٹیشنز پر بجلی کی فراہمی میں تعطل کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ واٹر بورڈ کے تمام پمپنگ اسٹیشنز پر بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق واٹربورڈ کے دھابے جی اور گھارو پمپنگ اسٹیشنز پر بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ ترجمان کا کہنا ہےکہ کے الیکٹرک کی جانب سے پمپنگ اسٹیشنوں پر بجلی کی فراہمی میں کسی بھی قسم کی لاپرواہی نہیں کی گئی، کچھ لوگ واٹربورڈ کی نااہل انتظامیہ کو بچانے کے لئے غلط بیانات دے رہے ہیں۔

کے الیکٹرک کے ترجمان کا کہنا تھا کہ واٹربورڈ کی بوسیدہ اور پرانی تنصیبات پر آنے والی خرابیوں کو کے الیکٹرک کی غلطی بتایا جاتا ہے جبکہ واٹربورڈ کی تنصیبات انتہائی بوسیدہ ہوچکی ہیں اور ان کو فوری تبدیل کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ کل واٹربورڈ کی جانب سے کہا گیا تھا کہ دھابے جی اور گھارو پمپنگ اسٹیشنز پر بجلی کا طویل بریک ڈاؤن جاری ہے جس کے باعث کراچی کو پانی کی فراہمی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں