شدید گرمی سے شہریوں کی اموات پر کے الیکٹرک کو نوٹس جاری

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ نے کے الیکٹرک کے سی ای او سے 30 جولائی تک جواب طلب کرلیا


Staff Reporter July 25, 2024
(فوٹو : فائل)

مقامی عدالت نے گرمی سے شہریوں کی اموات پر کے الیکٹرک کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر کمپنی کے سی ای او اور دیگر کو نوٹس جاری کردیے۔

کراچی میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ کی عدالت کے روبرو شہر میں بدترین لوڈشیڈنگ اور گرمی کے باعث شہریوں کی اموات پر کے الیکٹرک کیخلاف قتل کی ایف آٸی آر درج کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

درخواست گزار وکیل عابد حسین ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا کہ کے الیکٹرک نے شدید گرمی اور ہیٹ ویو کے باوجود ریکوری کے لئے لوڈشیڈنگ کی جس کے باعث کراچی میں گرمی سے متعدد لوگ جاں بحق ہوئے۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ ان شہریوں کی موت کی ذمے دار کے الیکٹرک ہے۔ کے الیکٹرک کے سی ای او اور دیگر کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کیا جائے۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج ساٶتھ نے ایس ایس پی ساؤتھ اور سی ای او کے الیکٹرک و دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 30 جولائی تک جواب طلب کرلیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |