ڈونلڈ ٹرمپ نے کملا ہیرس کو نشانے پر رکھ لیا

اگر وہ کبھی صدر منتخب ہو گئیں تو ہمارا ملک تباہ کر دیں گی


ویب ڈیسک July 25, 2024
(فوٹو: سی این این)

ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹک ممکنہ امیدوار کملا ہیرس کو نشانے پر رکھ لیا۔

نارتھ کیرولینا میں تقریب سے خطاب میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ بائیڈن انتظامیہ میں امیگریشن پالیسیز پر جو کچھ ہوا، وہ اس کی ذمہ دار ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ نائب صدر کملا ہیرس امریکی تاریخ میں منتخب ہونے والے سب سے زیادہ لبرل سیاستدان ہیں، اگر وہ کبھی صدر منتخب ہو گئیں تو ہمارا ملک تباہ کر دیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی صدارتی الیکشن؛ عوامی سروے میں کملا ہیرس کو ٹرمپ پر برتری

ادھر جو بائیڈن کی دستبرداری کے بعد کمالا ہیرس کی انتخابی مہم بھرپور طریقے سے جاری ہے رائٹرز، اپسوس سروے کے مطابق کملا ہیرس کو دو فیصد کی برتری حاصل ہے۔ سی این این کے سروے میں ڈونلڈ ٹرمپ تین فیصد سبقت لئے ہوئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں