بلوچ کالونی حادثہ پل کو تاحال ٹریفک کے لیے نہیں کھولا جا سکا

کورنگی صنعتی ایریا جانے والے افراد کو متبادل راستوں کی جانب بھیجا جا رہا ہے


ویب ڈیسک July 25, 2024
(فوٹو: ویب ڈیسک ایکسپریس)

گزشتہ رات بلوچ کالونی پل پر پیش آنے والے حادثے کے بعد پل کا تاحال ٹریفک کے لیے نہیں کھولا جا سکا۔

بلوچ کالونی پل پر آئل ٹینکر حادثے کے کئی گھنٹے گزرنے کے بعد بھی ضلعی انتظامیہ غائب رہی جبکہ آئل ٹینکر کو ہٹانے کے لیے بڑی کرین تاحال نہیں پہنچ سکی۔

ٹینکر کار پر الٹ گیا تھا جس کے نتیجے میں کار میں سوار ایک شخص ہلاک ہو گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچ کالونی پل کے قریب آئل ٹینکر کار پر الٹ گیا، کار میں موجود ایک شخص ہلاک

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ٹینکر میں سے مٹی کے تیل کا رساؤ مسلسل جاری ہے، ٹینکر سے بہنے والا مٹی کا تیل کسی حادثے کا سبب بن سکتا ہے۔

پل کے دونوں ٹریک ٹریفک کے لیے بند ہونے سے دفاتر جانے والوں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

کورنگی صنعتی ایریا جانے والے افراد کو متبادل راستوں کی جانب بھیجا جا رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں