جمہوریت کی مضبوطی کے لیے صدارتی دوڑ سے دستبردار ہوا جو بائیڈن

مستقبل قریب میں امریکی عوام اپنے ملک اور دنیا کی قسمت کا فیصلہ کریں گے


ویب ڈیسک July 25, 2024
(فوٹو: سی این این)

امریکا کے صدر جو بائیڈن نے قوم سے خطاب میں کہا کہ انہوں نے منصب کے بجائے جمہوریت کی مضبوطی کے لیے صدارتی انتخابات سے دستبرداری اخیتار کی ہے۔

امریکی صدر صدارتی امیدوار سے دستبرداری کے بعد پہلی مرتبہ قوم سے خطاب کر رہے تھے، انہوں نے کہا کہ امریکا کو متحد رکھنے کا پائیدار حل یہی ہے کہ ملک کی باگ دوڑ نوجوان نسل کے ہاتھوں میں دی جائے۔

جو بائیڈن نے اپنی تجویز کردہ ممکنہ نئی صدارتی امیدوار کملا ہیرس کے حوالے سے کہا کہ اس میں متحد رکھنے کی صلاحیت بدرجہ اتم موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ نے کملا ہیرس کو نشانے پر رکھ لیا

اپنے خطاب میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ آنے والے چند ماہ نہایت ہی اہم ہیں، مستقبل قریب میں امریکی عوام اپنے ملک اور دنیا کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔

جو بائیڈن نے مزید کہا کہ وہ اب اپنی تمام تر توجہ بقیہ صدارتی مدت پر مرکوز کیے ہوئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |