این او سی نہ دینے کے معاملے پر شعیب ملک نے اپنا ردعمل دیدیا

آل راؤنڈر بورڈ کا اقدام کو درست فیصلہ قرار دیدیا

آل راؤنڈر بورڈ کا اقدام کو درست فیصلہ قرار دیدیا (فوٹو: کرک انفو)

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک نے کھلاڑیوں کو لیگز کیلئے نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ (این او سی) دینے سے متعلق لب کشائی کردی۔

ایکسپریس نیوز کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں آل راؤنڈر شعیب ملک نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سب سے پہلے قومی ٹیم کے فارمولے کو ترجیح دی۔


انکا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی بھی زیادہ دور نہیں ہے، ان تمام عوامل کو دیکھتے ہوئے ہی کھلاڑیوں کو این او سی نہیں دیا گیا، میری رائے میں یہ اچھا فیصلہ ہے کیونکہ ملک سب سے پہلے ترجیح ہونی چاہیے۔

مزید پڑھیں: یونس خان نے بابراعظم کو کپتان برقرار رکھنے کی حمایت کردی

انہوں نے کہا کہ بورڈ کو یہ دیکھا چاہیے کہ این او سی نہ دینے کے بعد پلئیرز کو مالی نقصان نہ ہو، سینٹرل کنٹریکٹ میں ایسی شق رکھیں کہ لیگ نہ کھیلنے کی وجہ سے کھلاڑیوں کو خسارہ نہ ہو اور کھلاڑیوں کو اچھا معاوضہ مل سکے۔
Load Next Story