پی ٹی آئی کی اسلام آباد میں احتجاج کی اجازت کی درخواست پر نوٹس جاری

اسلام آباد ہائی کورٹ نے درخواست کی سماعت ملتوی کردی


ویب ڈیسک July 25, 2024
پریس کلب کے سامنے پرامن مظاہرہ کرنا چاہتے ہیں، درخواست گزار:فوٹو:فائل

پی ٹی آئی کی 26جولائی کو اسلام آباد میں احتجاج کی اجازت کےلئے دائر درخواست پر نوٹس جاری کردیا گیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے عامر مغل کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ آپ کی تو پہلے بھی ایسی درخواست لگی تھی اس کا کیا بنا جس پر درخواست گزار کے وکیل نے جواب دیا کہ چیف جسٹس کی عدالت میں ہماری درخواست لگی تھی جو منظور ہوئی تھی۔

عدالت نے درخواست گزار کے وکیل سے دریافت کیا کہ آپ کیا کرنا چاہ رہے ہیں تو انہوں نے جواب دیا کہ ہم پریس کلب کے باہر پرامن مظاہرہ کرنا چاہتے ہیں جو زیادہ سے زیادہ ایک گھنٹے کا ہوگا۔ہم نے ڈپٹی کمشنر کو درخواست دی تھی مگر ہماری درخواست پر شنوائی نہیں ہوئی۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ : پی ٹی آئی جلسے کا اجازت نامہ واپس لینے کا حکم کالعدم قرار

عدالت نے کہا کہ آپ کل احتجاج کرنا چاہتے ہیں مگر کل تک کےلئے تو ہم نوٹس ہی کرسکتے ہیں۔ عدالت نے ضلعی انتظامیہ کو کل کےلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |