عنبرین جان کو وفاقی سیکریٹری اطلاعات و نشریات تعینات کرنیکا فیصلہ

نئی سیکریٹری اطلاعات گریڈ 21کی سینیئر افسر ہیں


ویب ڈیسک July 25, 2024
فائل فوٹو

وفاقی حکومت نے عنبرین جان کو سیکریٹری اطلاعات و نشریات تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

عنبرین جان وفاقی حکومت کے ایکسٹرنل پبلسٹی ونگ کی ڈائریکٹر جنرل ہیں۔ سیکریٹری وزارت اطلاعات و نشریات شاہیراہ شاہد آج اپنے وعدے سے ریٹائر ہو رہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق نئی سیکریٹری اطلاعات گریڈ 21کی سینیئر افسر ہیں اور انہیں وقتی طور پر سیکریٹری انچارج مقرر کیا جائے گا۔

امکان ہے کہ انہیں اگلے ماہ منعقد ہونے والے ہائی پاور بورڈ (ایچ پی بی) کے اجلاس میں گریڈ 22 میں ترقی دی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں