رمضان المبارک میں حکومت نے عوام پر سی این جی کی قیمت میں اضافے کا بم گرادیا

سی این جی کی قیمت میں ریجن ون میں 2 روپے 10 پیسےاور ریجن ٹو میں 5 روپے 63 پیسے کا اضافہ کیا گیا


ویب ڈیسک July 01, 2014
سی این جی کی قیمتوں میں اضافہ گیس انفرااسٹرکچر ٹیکس کے بڑھنے پر کیا گیا، چیرمین اوگرا فوٹو: فائل

لاہور: مہنگائی کی ماری عوام پر اب حکومت کی جانب سے سی این جی کی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ بھی ڈال گیا ہے اور ملک بھر میں سی این جی کی قیمتوں میں 5 روپے 36 پیسے فی کلو تک کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

اوگرا کے چیرمین سعید احمد کے مطابق سی این جی کی قیمتوں میں اضافہ گیس انفرااسٹرکچر ٹیکس کے بڑھنے پر کیا گیا جس کے بعد صوبہ خیبر پختونخوا، پنجاب کے ضلع پوٹھوہار اور بلوچستان کے علاقوں پر مشتمل ریجن ون میں سی این جی کی نئی قیمت 2 روپے 10 پیسے فی کلو اضافے سے 76 روپے 35 پیسے مقرر کی گئی ہے جبکہ ریجن ٹو میں سی این جی کی قیمت میں 5 روپے 36 پیسے فی کلو کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد صوبہ سندھ اور پوٹھوہار کے علاوہ صوبہ پنجاب کے باقی اضلاع پر مشتمل اس ریجن میں سی این جی کی نئی قیمت 71 روپے 50 پیسے ہوگئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں