پیرس اولمپکس کتنے فیصد کھلاڑیوں کے ڈوپنگ ٹیسٹ کرلیے گئے

انٹرنیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی نے اعداد و شمار جاری کردیے


ویب ڈیسک July 25, 2024
انٹرنیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی نے اعداد و شمار جاری کردیے (فوٹو: فائل)

انٹرنیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (آئی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ پیرس اولمپکس میں شامل ہونے والے تقریباً 90 فیصد کھلاڑیوں کا کھیلوں کے انعقاد سے قبل ڈوپنگ ٹیسٹ مکمل کرلیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایجنسی کا کہنا ہے کہ رواں برس 32 ہزار 600 سے زائد کھلاڑیوں کے ڈوپنگ ٹیسٹ کیے گئے ہیں، کو پچھلے 6 ماہ کے مقابلے تقریباً 45 فیصد زیادہ ہیں۔

جانچ کے نتیجے میں ممکنہ اینٹی ڈوپنگ اصول کی خلاف ورزیوں کے 85 سے زیادہ کیسز سامنے آئے، جس کے نتیجے میں پلئیرز پر پابندی کا امکان ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ پیرس اولمپکس میں شریک کھلاڑیوں میں 75 فیصد کے کم از کم 3 بار ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: پیرس اولمپکس میں فٹبال کا پہلا میچ ہی ہنگامہ آرائی کی نذر

قبل ازیں ٹوکیو اولمپکس کے دوران چین کے کھلاڑیوں کے مثبت ٹیسٹ آنے پر ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا، جس کا کہنا تھا کہ 23 چینی تیراکوں کا ٹیسٹ مثبت آئے تھے تاہم ایجنسی کا کہنا تھا کہ یہ خوراک کی آلودگی کا شکار تھے۔

مزید پڑھیں: پیرس اولمپک گیمز 2024؛ فٹبال ایونٹ کا کل آغاز، افتتاحی تقریب جمعے کو سجے گی

دوسری جانب اولمپک گیمز 2024 کا باقاعدہ اغاز جمعے سے ہو رہا ہے لیکن کھیلوں کے مقابلے بدھ سے شروع ہوچکے ہیں۔اولمپک گیمز کا آغاز مردوں کے فٹبال ٹورنامنٹ سے ہوا لیکن پہلا میچ ہی ہنگامہ آرائی کی نذر ہوگیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں