شاہنواز دھانی پر انجری میں مبتلا شاہینز کے ٹور سے باہر

مبصر خان فاسٹ بولر متبادل کے طور پر اسکواڈ میں شامل

مبصر خان فاسٹ بولر متبادل کے طور پر اسکواڈ میں شامل (فوٹو: فائل)

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی ایک مرتبہ پھر انجری کا شکار ہوکر پاکستان شاہینز کے دوسرے ٹور میچ سے باہر ہوگئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کمر کی تکلیف کے سبب پاکستان شاہینز کے ڈارون ٹور سے باہر ہوگئے ہیں۔

فاسٹ بولر بنگلادیش اے کے خلاف شروع ہونے والے دوسرے چار روزہ میچ اور ڈارون ٹور کے وائٹ بال مرحلے میں حصہ نہیں لے پائیں گے، جس میں 2 ایک روزہ میچ اور ٹاپ اینڈ ٹی20 سیریز شامل ہے۔


مزید پڑھیں: پاکستان شاہینز نے بنگلادیش اے کو 148 رنز سے شکست دیدی

بنگلادیش اے کیخلاف پہلے 4 روزہ میچ میں 4 وکٹیں لینے والے 25 سالہ شاہنواز دھانی فوری طور پر پاکستان واپس آئیں گے۔

دوسری جانب اسپن بولنگ آل راؤنڈر مبصر خان کو شاہنواز دھانی کے متبادل کے طور پر اسکواڈ کا حصہ بنالیا گیا ہے۔
Load Next Story