بیہوش خاتون مریضہ سے نازیبا حرکات کرنے والا اسپتال کا ورکر گرفتار

خاتون کے شوہر نے واقعہ سے متعلق 15 کو مطلع کیا، پولیس


ویب ڈیسک July 25, 2024
ملزم موقع واردات سے فرار ہوگیا تھا،پولیس:فوٹو:فائل

لاہور میں بیہوش خاتون مریضہ سے نازیبا حرکات کرنے والے اسپتال کے عملے کے رکن کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے گارڈن ٹاؤن کے نجی اسپتال میں متاثرہ خاتون اپنے شوہر کے ساتھ علاج کروانے آئی تھیں۔ خاتون کوٹریٹمنٹ کے لیے تھوڑی دیر کے لیے بے ہوش کیا گیا تھا۔ اسپتال کے عملے کے رکن نے خاتون کے شوہر کوان کے ہوش میں آنے تک کمرے سے باہر انتظار کرنے کو کہا۔

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ خاتون کے شوہر نے کچھ دیر بعد جا کر دیکھا تو اسپتال کا اسسٹنٹ بے ہوش خاتون سے نازیبا حرکات کررہا تھا۔ متاثرہ خاتون کے شوہر نے یہ دیکھ کر شور مچایا اور فورا 15 پراطلاع دی۔ اس دوران ملزم فرار ہوگیا۔ ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کی جانب سے پولیس کو موقع پر بھجوایا گیا۔

پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا اور قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔ سیف سیٹیز ترجمان کا کہنا ہے کہ شہری کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فورا 15 پر رابطہ کریں۔ خواتین 15 پر کال یا ویمن سیفٹی ایپ کے ذریعے فوری مدد حاصل کر سکتیں ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں