عمران خان کو عالمی قوانین کے مطابق سہولیات فراہمی کی درخواست پر فریقین کو نوٹسز

درخواست صرف بانی پی ٹی آئی کی حد تک نہیں، ان کی اہلیہ کی حد تک بھی ہے، درخواست گزار


ویب ڈیسک July 25, 2024
(فوٹو: فائل)

عمران خان کو جیل میں عالمی قوانین کے مطابق سہولیات فراہمی کی درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری کردیے گئے۔


سابق وزیراعظم عمران خان کو اڈیالہ جیل میں بین الاقوامی قوانین کے مطابق سہولیات فراہمی کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے اعتراض دُور کردیا۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔


دورانِ سماعت درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ سابق وزیر اعظم کو ملنے والی سہولیات جیل رولز، ہائی کورٹ رولز اور بین الاقوامی قوانین کے خلاف ہیں۔ عدالت سے استدعا ہے کہ یہاں پر جیل سہولیات سے متعلق مرکزی کیس کے ساتھ اس درخواست کو بھی منسلک کیا جائے۔


درخواست گزار نے کہا کہ یہ درخواست صرف بانی پی ٹی آئی کی حد تک نہیں بلکہ ان کی اہلیہ کی حد تک بھی ہے۔


عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سمیت تمام فریقین کو نوٹسز جاری کردیے اور سماعت یکم اگست تک کے لیے ملتوی کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں