آل راؤنڈر نے قومی ٹیم کی نمائندگی میں عدم دلچسپی ظاہر کردی

اب ریٹائر ہوا تو تمام طرح کی کرکٹ چھوڑ دوں گا، شعیب ملک


Saleem Khaliq July 25, 2024
اب ریٹائر ہوا تو تمام طرح کی کرکٹ چھوڑ دوں گا، شعیب ملک (فوٹو: فائل)

سابق کپتان شعیب ملک نے مستقبل میں قومی ٹیم کی نمائندگی کرنے میں عدم دلچسپی ظاہر کردی۔

ایکسپریس نیوز کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں آل راؤنڈر شعیب ملک نے کہا کہ پاکستان کیلئے ساری زندگی کرکٹ کھیلی اور خوب لطف اندوز ہوا، میں موجودہ زندگی سے بہت خوش اور مطمئن ہوں،اب پاکستان کی طرف سے دوبارہ کھیلنے میں میری کوئی دلچسپی نہیں۔

آل رؤنڈر نے مزید کہا کہ ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ سے میں نے باقاعدہ ریٹائرمنٹ لے لی تھی، صرف ٹی20 طرز میں ایسا ہے جس میں ریٹائرمنٹ کا اعلان نہیں یا تھا تاہم اب ریٹائر ہوا تو کوئی کرکٹ نہیں کھیلوں گا۔

مزید پڑھیں: شعیب ملک نے سرجری کی مخالفت کردی

فی الحال مجھے لیگز سمیت جہاں پر بھی کھیلنے کا موقع ملے ضرور کھیلتا اور لطف اندوز ہوتا ہوں، میری پریکٹس یا ٹریننگ سیشنز ایک پروفیشنل ایتھلیٹ کے جیسے ہی ہوتے ہیں۔

مزید پڑھیں: این او سی نہ دینے کے معاملے پر شعیب ملک نے اپنا ردعمل دیدیا

ایک سوال پر شعیب ملک کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کی کوچنگ میں مجھے کوئی دلچسپی نہیں، البتہ بطور مینٹور ڈومیسٹک سطح پر اپنی ضرور خدمات پیش کروں گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں