ڈریسنگ روم میں کھلاڑیوں کے سونے کا معاملہ حسن علی نے قلعی کھول دی

ٹیم مینجمنٹ سمیت ڈریسنگ روم میں موجود کھلاڑی میچ دیکھ رہے تھے، حسن علی کا دعویٰ


ویب ڈیسک July 25, 2024
ٹیم مینجمنٹ سمیت ڈریسنگ روم میں موجود کھلاڑی میچ دیکھ رہے تھے، حسن علی کا دعویٰ (فوٹو: ایکسپریس ویب)

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے سابق ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ کے دعوؤں کی قلعی کھول دی۔

گزشتہ برس دورہ آسٹریلیا میں سال 2023 اور فروری 2024 تک ٹیم ڈائریکٹر کی ذمہ داریاں سرانجام دینے والے محمد حفیظ نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ مجھے بتائیں! اگر کوئی کھلاڑی ڈریسنگ روم میں 4 سے 5 کھلاڑی سو رہے ہیں جب ہم ٹیسٹ کرکٹ کھیل رہی ہے، کیا میں بطور ٹیم ڈائریکٹر اس کی اجازت دوں؟۔

ہنسی مذاق کے ساتھ جواب دیتے ہوئے مائیکل وان نے طنز کیا تھا کہ، "کیا وہ تھک گئے ہیں؟"۔ حفیظ سابق انگلش کرکٹر مائیکل وان اور ایڈم گلکرسٹ کیساتھ پوڈ کاسٹ میں شریک تھے۔

مزید پڑھیں: ''کرکٹرز پر کوئی سختی نہیں کی! ڈریسنگ روم میں سونے سے روکا''

اس بیان کے بعد اب فاسٹ بولر حسن علی نے سابق ٹیم ڈائریکٹر کے انکشافات سے متعلق جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں واقعی میں نہیں جانتا کون سویا ہوا تھا کون نہیں! البتہ اتنا معلوم ہے کہ اگر آپ ایسا کچھ کرتے ہیں تو آپ اس ٹیم کا حصہ نہیں بن سکتے۔

مزید پڑھیں: ٹیم ڈائریکٹر کے عہدے سے کیوں ہٹایا گیا؟ حفیظ نے لب کشائی کردی

انکا کہنا تھا کہ پہلے میچ میں ٹیم کا حصہ نہیں تھا لیکن میرے علاوہ جو کھلاڑی بھی پلئینگ الیون میں شامل نہیں تھے وہ بھی ڈریسنگ روم میں بیٹھ کر میچ دیکھ رہے تھے، یہاں تک کہ ٹیم مینجمنٹ بھی میچ دیکھ رہی تھی۔

مزید پڑھیں: شعیب ملک نے سرجری کی مخالفت کردی

حسن علی نے کہا کہ میں فاسٹ بولرز کیلئے کہنا چاہوں گا کہ جب ڈیڑھ دن بالنگ کرتے ہیں تو آپ تھک جاتے ہیں اور 20 سے 30 منٹ نیند لے سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ ٹیم مینجمنٹ نے ہی اصول بنایا تھا کہ اگر کسی کھلاڑی کو نیند کی ضرورت ہو (یعنی فاسٹ بولرز) کو تو وہ نیند پوری کرسکتا ہے لیکن محمد حفیظ نے ہیڈکوچ اور ٹیم ڈائریکٹر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد کہا تھا کہ کوئی نہیں سوئے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں