نوشہرہ صحافی کے قتل میں ملوث باپ بیٹا گرفتار

قتل کی واردات میں مقتول کی پہلی بیوی کے بھائی کا کردار اہم ہے، اجرتی قاتل نے ایک لاکھ کے عوض قتل کیا


ویب ڈیسک July 25, 2024
واردارت میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل بھی برآمد کرلی گئی ہے، ڈی پی او

پولیس نے صحافی حسن زیب کے قتل میں ملوث باپ بیٹے کو گرفتار کر لیا۔


ڈی پی او نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ قتل کی واردات میں ملوث اجرتی قاتل کی گرفتاری کے لیے چھاپا مار ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ اجرتی قاتل نے ایک لاکھ روپے کےعوض صحافی حسن زیب کو قتل کیا۔


صحافی حسن زیب کو قتل کرنے کی واردات کے دوران ملزم زوہیب موٹر سائیکل چلا رہا تھا اور اجرتی قاتل بلال نے فائرنگ کی۔ صحافی حسن زیب قتل واردات میں مقتول کی پہلی بیوی کے بھائی کا کردار اہم ہے۔ مقتول کی پہلی بیوی کے بھائی نے اجرتی قاتل سے سودا کیا۔


پولیس نے واردارت میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل بھی برآمد کرلی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔