پولیس نے گھر سے ناراض لڑکی کو ڈھونڈ نکالا 4 لاکھ نقد 20 تولا سونا اور پستول برآمد
ڈاکس پولیس نے 24 گھنٹوں کے بعد بازیاب کرایا، پولیس نے تمام نقدی اور لڑکی کو والدین کے حوالے کردیا
ڈاکس انویسٹی گیشن پولیس نے تکنیکی بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے گمشدہ و مغویہ نوجوان لڑکی کو 24 گھنٹوں میں زیورات ونقدی سمیت بحفاظت بازیاب کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈسٹرکٹ کیماڑی پی لیفٹیننٹ (ر) اظہر جاوید کے مطابق 23 جولائی کو نوجوان لڑکی آمنہ کے اغوا کا مقدمہ الزام نمبر 24/373 بجرم دفعہ 365 کے تحت ڈاکس تھانے میں درج کیا گیا تھا، مقدمے میں نقد رقم 4لاکھ 6 ہزار روپے، 20 تولہ طلائی زیورات، 179000 روپے مالیت کے 2 موبائل فون اور لائسنس یافتہ ایک پستول بھی گھر سے غائب ہونے کی رپورٹ درج کرائی گئی تھی۔
مقدمے کے اندراج کے بعد ڈاکس انویسٹی گیشن ٹیم نے تکنیکی بنیادوں پر فی الفور کام شروع کیا اور 24 گھنٹوں میں لڑکی کو بحفاظت بازیاب کرلیا جبکہ تمام نقد رقم، زیورات، موبائل فون اور پستول بھی برآمد کر لیا۔
ایس ایس پی کے مطابق لڑکی نے اپنے بیان میں والدین سے ناراضی کی بنا پر گھر چھوڑنے کا انکشاف کیا۔ لڑکی اور برآمدہ مال کو والدین کے حوالے کردیا گیا۔